سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس

پیر 28 اپریل 2025 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں اگلے اے ڈی پی 2025-26اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی ، ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، پی ڈی پی ایم یو قیصررضا،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خانزادہ اور سیکشن آفیسر مرزاندیم و دیگر نے شرکت کی ہے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس کو مالی سال2025-26کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں 72نئی سپورٹس سکمیں تعمیر کی جائیں گی،پنجاب میں اگلے مالی سال میں 194سپورٹس سکیموں پر کام کیا جائے گا،اگلے سال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ کمپلیکس اور سائیکلنگ ویلیوڈروم کی ازسرنو تعمیر ہوگی،اگلے مالی سال کیلئے سپورٹس کے کئی میگا منصوبہ تیارکیے جارہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے، جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے،سپورٹس کی ترقی کیلئے پنجاب میں وسیع سپورٹس انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہا ہے۔