معلومات نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان تیزی سے سگریٹ نوشی کی طرف راغب ہورہے ہیں ، مقررین
پیر 28 اپریل 2025 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سگریٹ اچھی چیز نہیں ہے لیکن آج کا نوجوان جوکہ 18سال کی عمر کے ہیں وہ سگریٹ کے بہت قریب ہیں اور آج کل مختلف ذائقے کے حساب سے سگریٹ خریدنے پر مجبور ہیں لیکن ان کو پتہ نہیں ہے کہ یہ ذائقہ والے سگریٹ عام سگریٹ سے 200گنا زیادہ نقصان دہ ہے ۔
ٹرانسجینڈر رہنما علی شاہ نے کہاکہ سگریٹ سے نہ صرف کینسر بلکہ ٹی بی سمیت دیگر موذی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں ، حکومت کو چاہیئے کے سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے ۔ محکمہ انوائرمینٹل پروٹیکسیشن ایجنسی کے فیلڈ آفیسر نوراحمد ناہیوں نے کہاکہ تمباکو نوشی انسانی صحت اور ماحول دونوں پر اہم منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔تمباکو کی کاشتکاری کے لیے بڑی مقدار میں زمین کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے جنگلات کی کٹائی ہوتی ہے۔تمباکو کی کاشتکاری کیڑے مار ادویات، جڑی بوٹی مار ادویات اور کھادوں پر انحصار کرتی ہے، جو مٹی اور پانی کو آلودہ کرتے ہیں۔ سگریٹ کی پیداوار زہریلے کیمیکلز (مثلا نکوٹین، آرسینک، سیسہ)کو ماحول میں خارج کرتی ہے۔سگریٹ کا دھواں کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور دیگر آلودگیوں کو خارج کرتا ہے، جو فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کا سبب بنتا ہے، تمباکو کی کاشت کاری میں پانی کی بہت زیادہ کھپت ہے۔ مقبول کھوکھر نے کہاکہ سگریٹ جس تیزی سے انسان کے پھپھڑوں کو خراب کرتی ہے اس کا اگر انسان کو علم ہوجائے تو وہ زندگی بھر سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.