Live Updates

ئ* ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار عدنان سہیل نے مو رگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پیر 28 اپریل 2025 20:25

Kلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار عدنان سہیل نے مو رگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنی کامیابیوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں ایک اور اعزاز کا اضافہ کرلیا ہے۔سہیل عدنان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز انڈر 15 کے فائنل میں محمد بن عاطف کو اسٹریٹ سیٹس میں 11-4, 11-5 اور11-5سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔

اس فتح سے سہیل عدنان کے بین الاقوامی ٹائٹلز میں ایک اور اضافہ ہوا ہے،اس سے قبل وہ برٹش جونیئر اوپن2025،اسکاٹش جونیئر اوپن 2024، ایشین جونیئر انڈر13چیمپئن شپ 2024کے ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔بڑے ٹورنامنٹس میں ان کی شاندار کارکردگی اور کامیابیاں ان کے کھیل میں مہارت اور نکھار کو ظاہر کرتی ہیں۔BARD فاؤنڈیشن کی جانب سے سہیل عدنان کو مکمل معاونت حاصل رہی ہے۔

(جاری ہے)

مہرین داؤد نے اس حوالے سے کہا کہ ’’مورگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سہیل عدنان کی شاندار فتح ان کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہمیں ان کی اس شاندار فتح پر ان کی معاونت پر فخر ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔‘‘عبدالرزاق داؤد نے بھی سہیل عدنان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مورگن ریچ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سہیل عدنان کی شاندار فتح ہم سب کیلئے باعث فخر ہے،ان کی انتھک محنت،عزم اور جوش و جذبہ پاکستانی نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

فاؤنڈیشن کو سہیل عدنان کی معاونت پر فخر ہے اور ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں بھی وہ یونہی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔‘‘سہیل عدنان نہ صرف عالمی سطح پر مسلسل کامیابیوں کے سلسلے کوجاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ پاکستان بھر میں نوجوانوں کے رول ماڈل بھی ہیں اور ملک میں اسکواش کی میراث کو زندہ رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات