پنجاب یونیورسٹی میں مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے کلاسز مئی میں شروع ہوں گی

پیر 28 اپریل 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ لینگویسٹکس (نیو کیمپس) میں مقابلے کے امتحانات سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کے لیے کلاسز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ان کلاسز میں داخلے جاری ہیں اور مئی کے پہلے ہفتے میں کلاسز شروع ہونگی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں طلباطالبات کو انگریزی (دونوں پرچے مضمون اور گرامر) ودیگر زبانوں جیسے پنجابی، عربی، فارسی، اردو، سندھی، پشتو اور بلوچی کے مضامین کی تیاری کروائی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں دیگر لازمی واختیاری مضامین کو بھی شامل کرلیا جائے گا۔ یہ پروگرام تین ماہ کے عرصے پر محیط ہے اور یونیورسٹی کے ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی طلباطالبات کو مقابلے کے امتحانات میں شمولیت کے بہترین مواقع مہیا کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :