
نگران دور حکومت میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو انڈسٹری میں تبدیل کیاگیا،احتشام علی
ایسے لوگ آئے جنہوں نے لوٹ مار کی اورآج ہم ادویات و دیگرسکینڈلز کاسامناکررہے ہیں عوام کے ٹیکس کے پیسے انہی پر لگائینگے ایم ایس صاحبان سے کہاہے کہ کوئی چیز بھی پوشیدہ نہ رکھیں ہماری غلطیوں کی نشاندہی کی جائیں،مشیرصحت
پیر 28 اپریل 2025 21:45
(جاری ہے)
قبل ازیں ایم پی اے زبیراحمد نے توجہ دلاؤنوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ الائی کٹیگری ڈی ہسپتال میں 26ڈاکٹروں کی اسامیاں ہیں لیکن وہاں صرف دو ڈاکٹرموجود ہیں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے علاقہ کے لوگ ایبٹ آباد کا رخ کرتے ہیں جس سے مریض انتہائی تکلیف سے گزررہے ہیں لہذا کٹیگری ڈی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ایمرجنسی طو رپر تعیناتیاں کی جائیں،مشیرصحت نے جواب دیاکہ صوبے میں خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کا عمل شروع کیاہے الائی ہسپتال میں تعیناتی کیلئے متعلقہ ڈی ایچ اوزسے بات کرونگا صوبے میں ڈاکٹرز کی کمی ہے ہماری کوشش ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈاکٹرزلیں پہلے مرحلے میں 166ڈاکٹرزاورپھر102ڈاکٹروں کوڈی ایچ کیومیں میرٹ کی بنیاد اوربغیرٹرانسفرپالیسی کے تحت تعینات کئے جارہے ہیں ڈاکٹروں کی پروموشن کے بعد چھ سوسے سات سوتک آسامیاں بھی پرہوجائیں گی مینجمنٹ کیڈرمیں 248سیٹس کو ایڈورٹائز کردیا لیکن بدقسمتی سے اس پر حکم امتناعی آگیاان حربوں کو بھی ناکام بنائینگے،ڈی ایچ اوز کانفرنس طلب کی ہے جنہیں کہاہے کہ آپ میرٹ کویقینی بنائیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ماڈل بناکردم لینگے انہوں نے کہاکہدریں اثنائ ایم پی اے نثارباز نے توجہ دلاؤنوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرمتعلقہ ڈگری کاہوناضروری ہے لیکن متعلقہ محکمہ تعلیم اس کے برعکس میرٹ کی دھجیاں اڑارہاہے اور فزیکل ایجوکیشن کیلئے فیلڈزکی ڈگریاں ڈپلومہ ہولڈرکواہل قراردیاجارہاہے جوکہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرکیساتھ ظلم کے مترادف ہے وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے جواب دیاکہ 2012ئ کی پالیسی کے تحت ہم نے میرٹ اورشفافیت کویقینی بنایاہے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرکیلئے مواقع بڑھادئیے ہیں یہ باقی اسامیوں پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں ٹیچرایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھ کر انہیں مطمئن کرینگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.