ذیقعد 1446ہجری کا چاند نظر آگیا

مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، رویت ہلال کمیٹی

پیر 28 اپریل 2025 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعد 1446ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ذیقعد1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ یکم ذیقعد (آج)منگل 29اپریل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے ذیقعد کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :