Live Updates

بنگلادیش امیچر گالف چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

خواتین کے سنگلز مقابلے میں آنیہ فاروق نے پہلی اور پارکھا اعجاز نے دوسری‘سنگلز میں نعمان الیاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی

منگل 29 اپریل 2025 11:48

بنگلادیش امیچر گالف چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)38 ویں بنگلادیش امیچر گالف چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلے میں آنیہ فاروق نے پہلی اور پارکھا اعجاز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مردوں کے سنگلز مقابلے میں نعمان الیاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے بنگلادیش اے کو ایک اسٹروک کے فرق سے شکست دی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :