وزیر اعلی پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی فراہمی کا پروگرام جاری

منگل 29 اپریل 2025 15:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت60 فیصد سبسڈی پر کاشتکاروں کو سپرسیڈرزکی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 مئی2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اس پروگرام کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام سے استفادہ کرنے کیلئے درخواست گزار کے پاس کم از کم 65 ہارس پاور کا ٹریکٹر ہونا لازمی ہے۔درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں کاشتکار اپنے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(زرعی انجبئیر نگ) یا ایگریکلچر آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفاتر سے بھی فارم حاصل کرکے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔درخواست فارم کے ساتھ شناختی کارڈکی مصدقہ فوٹو کاپی اورٹریکٹر کی ملکیت کے مستنددستاویزات منسلک کرنا لازمی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :