آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ہنرمند بنا کرخود کفیل بنائیں گے، سردارعامر الطاف

منگل 29 اپریل 2025 16:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن (ٹیوٹا)و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ہر نوجوان کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر خود کفیل بن سکیں حکومت نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل ایجوکیشن، آئی ٹی اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے لیس کر کے ترقی یافتہ دنیا کے برابر لانے کے لیے پرعزم ہے آج کا دور ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دور ہے اور جو نوجوان اس میں مہارت رکھتے ہیں وہ دنیا بھر میں کامیابی حاصل کر رہے ہیںنوجوان اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم پر بھی توجہ دیں حکومت نوجوانوں کو دہلیز پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ہمارا مقصد نوجوانوں کو باصلاحیت، ہنر مند اور معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں ہنرمندی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور اب وہی نوجوان کامیاب ہیں جو تکنیکی مہارت رکھتے ہیںہم نوجوانوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ وہ فنی ہنر بھی سکھا رہے ہیں جو انہیں معاشی طور پر مضبوط بنائے گا۔سردار عامر الطاف نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں یا کسی اچھی ملازمت سے منسلک ہو کر نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کر سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ایسے ہنر مند نوجوان تیار کرنا ہے جو بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں حکومت نوجوانوں کے دروازے پر تمام سہولیات پہنچا رہی ہے تاکہ کوئی بھی نوجوان مواقع کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اور تعلیمی ادارے نوجوانوں کی رہنمائی کریں اور انہیں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم کی جانب راغب کریںکیونکہ یہی مستقبل کا راستہ ہے حکومت آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جدید فنی تربیت دے کر روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جا رہے ہیںجس سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی آئے گی بلکہ نوجوان معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں گے۔

سردار عامر الطاف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر فنی تعلیم، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور دیگر جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان ترقی یافتہ اقوام کے نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور عالمی مقابلے میں پیچھے نہ رہیںبلکہ وہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو اپنا کر ایک روشن اور خود مختار مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔