مظفرآباد، 25سال مستقل ملازمت کا خواب آنکھوں میں سجائے ایڈہاک لیکچرر میڈم شاہین عارف دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

منگل 29 اپریل 2025 16:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) 25سال مستقل ملازمت کا خواب آنکھوں میں سجائے ایڈہاک لیکچرر میڈم شاہین عارف دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق،حکومتی کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے ان کی موت کا انتظار کرنے لگی،حکومتی بے حسی پر ایڈہاک و عارضی ملازمین ماتم کناں ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کے نمائندوں راجہ اطہر علی خان ،راجہ غلام جیلانی ،انصر مغل،وقاص مغل،سردار سکندر وسیم ،ملک مشتاق و دیگر نے میڈم شاہین عارف مرحومہ سمیت دنیا چھوڑ کر ابدی نیند سونے والے جملہ ایڈہاک و عارضی ملازمین کے درجات بلندی کے لیے دعاکی۔