چیچہ وطنی ،مبینہ پولیس مقابلے میں اے ایس آئی زخمی ،ایک ملزم بھی زخمی حالت میں گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 16:19

چیچہ وطنی ،مبینہ پولیس مقابلے میں اے ایس آئی زخمی ،ایک ملزم بھی زخمی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) چیچہ وطنی کے علاقہ اوکانوالہ بنگلہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اے ایس آئی زخمی ہو گیا جبکہ ایک ملزم بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل تاثیر ریاض چیمہ کے مطابق گاؤں57 ، بارہ ایل میں دوہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی جس سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسن سہو زخمی ہوگیا ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم سخاوت بھی زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا،اے ایس آئی اور ملزم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔