سانگلہ ہل، سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات7مئی کو ہونگے

ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں118میں4عہدوں کیلئی12امیدو ار میدان میں آگئے

منگل 29 اپریل 2025 16:27

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ضلع ننکانہ صاحب میں سی ای او ایجوکیشن شازیہ بانو اور ڈی ای او ایلیمنٹری میاں محمدخالد محمودکی زیر نگرانی سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات 7مئی کو ہونگے، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں میں 4 عہدوں کیلئی12 امیدو ار میدان میں آگئے،صدر کیلئے،محمد ایان،انیب الرحمن، امجد علی،نائب صدر کیلئے محمد بلال،عبدالمتین،محمد زوہیب، جنر ل سیکرٹری کیلئے محمد حیدر علی،محمد اسد اللہ،محمد عبداللہ، فنانس سیکرٹری کیلئے محمد عمیر،محمد احتشام،حامد رضامیں کانٹے دار مقابلہ ہوگا،امیدواروں نے اپنے پوسٹر آویزاں کردئیے اور انتخابی مہم شروع کردی،سکول انتظامیہ کی طرف سے میاں مقصود احمد کو الیکشن کمشنر،ساجد شفیق کو ریٹرننگ آفسرمقرر کردیا گیا، جبکہ محمد فیضان کو پریذائیدنگ آفیسر اور محمد حلیم ندیم قیصر کو اسسٹنٹ پریذائیڈ نگ آفیسر مقرر کیا گیا، انتخابات میں طلبا وطالبات کی کافی گہماگہمی اور جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے، انتخابی مہم میں طلبا و طالبات گروپوں کی صورت میں اپنے پسندیدہ امید وا ر وں کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔