
صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت تل کی کاشت اور ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد
منگل 29 اپریل 2025 17:58
(جاری ہے)
اس منصوبہ کے تحت17اضلاع( فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر،ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن،بھکر، لودھراں،خانیوال، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ،کوٹ ادو اور قصور ) میں تل کی فصل کے592 ماڈل فارمز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے تمام مستفید ہونے والے تقریباً1 ہزار کسانوں کو 30 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا ئے گی تاکہ وہ ماڈل فارم قائم کر کے تل کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کرتے ہوئے دوسرے کسانوں کیلئے ایک رول ماڈل بنیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تل کی فصل اب بڑی فصلات میں شامل ہو چکی ہے،گزشتہ سال صوبہ پنجاب میں تل کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ رپورٹ ہوا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر زرعی سائنسدانوں سے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب زرعی تحقیق کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے فیاضانہ وسائل فراہم کر رہی ہیں،یہ زرعی سائنسدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قوتِ مدافعت کی حامل ایسی اقسام دریافت کریں جن سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو بلکہ ان اقسام سے بھرپور پیداوار بھی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت تیلدار اجناس کی جدید مشینری بھی کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ آج کے مشاورتی سیشن کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں ایک پلان مرتب کرنا ہے جسے منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ان کی دیلیز پر فنی راہنمائی فراہم کرنے کیلئے اگلے مالی سال کے دوران 2 ہزار زرعی گریجویٹس کو انٹرن شپ پر بھرتی کیا جائے گا۔اس منصوبے کی کامیابی میں ویلیو ایڈیشن پر بھی خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تیلدار اجناس کی برآمدات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے وفاقی حکومت کو آن بورڈ لیا جائے گا،اس منصوبے کے تحت بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کیلئے نمائش(ایکسپو) کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت تیلدار اجناس کے ماڈل فارمز پر جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کی فنی رہنمائی اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کیلئے ورکشاپس اور میگا فارمر گیدرنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تل کی فصل کم پانی میں کاشت ہوتی ہے جو کاشتکاروں کیلئے ایک منافع بخش فصل ہے جس کی برآمدات میں اضافہ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس محمد شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ساجد الرحمان،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ای ایس پی ڈاکٹر محمد انجم علی اور زرعی یونیورسٹیوں کے نمائندگان و دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.