Live Updates

تین روزہ تھرو بال کوچنگ کورس 20 جون سے بٹہ کنڈی، ناران میں شروع ہو گا

منگل 29 اپریل 2025 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ تھرو بال کوچنگ کورس 20 جون سے بٹہ کنڈی، ناران میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور کورس میں ملک بھر سے تھرو بال کے کھلاڑی، کوچز اور تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز حصہ لے سکتے ہیں۔ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے اپنے، اپنے ناموں کی رجسٹریشن یکم جون تک فون نمبر 03213077577 یا ای میل [email protected] پر کروا سکتے ہیں۔ کورس 22 جون تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :