وزیر خزانہ بلوچستان کا نوشکی میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

منگل 29 اپریل 2025 18:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے نوشکی میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے اور حکومت بلوچستان زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے تا کہ زخمیوں کا بروقت علاج ہو سکے۔میر شعیب نوشیروانی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،آئندہ اس طر ح کے ناخوشگوار واقعے کی تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :