حکو مت آزاد کشمیرکے محکمہ مالیات نے آڈٹ افسران کو ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل B-18کے عہدہ پر باقاعدہ ترقی دیدی

منگل 29 اپریل 2025 23:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) آزاد حکو مت ریاست جموں وکشمیرکے محکمہ مالیات نے آڈٹ افسران کو ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل B-18کے عہدہ پر باقاعدہ ترقی دے دی ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر میرپور عبدالکریم چوہدری،سید محمد اسماعیل شاہ،طاہر اقبال مغل،طارق اسماعیل،امجد خان شامل ہیں جنھیں سلیکشن بورڈ نے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل بی۔18مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔