Live Updates

میرواعظ عمرفاروق کا گھروں کی مسماری اور نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاری پراظہار تشویش

منگل 29 اپریل 2025 23:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بے گناہ لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاریوں پر شدید تشویش کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ اندھا دھند گرفتاریاں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوزافسوسناک اور پریشان کن ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہاہے جس سے دیگر محلہ داروں کا بھی نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے حکام پر زوردیا کہ وہ متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے معصوم کشمیری خاندانوں کو سزا نہ دیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات