آزاد کشمیر میں قرارداد ختم نبوت کے 52سال مکمل ہونے پر مرکزی علماء و مشائخ کونسل کے سیکرٹریٹ میں نمائندہ علماء و مشائخ کااجلاس

منگل 29 اپریل 2025 23:36

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) آزاد کشمیر میں قرارداد ختم نبوت کے 52سال مکمل ہونے پر مرکزی علماء و آزادکشمیرمشائخ کونسل کے سیکرٹریٹ میں ریاست کے نمائندہ علماء و مشائخ کا ایک اہم ترین اجلاس زیر صدارت چیئر مین علماء و مشائخ کونسل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر علامہ امتیاز احمد صدیقی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 29 اپریل 1973 آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس منعقدہ میر پور میں پیش کی گئی۔

میجر ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خان کی قرار داد ختم نبوت ہے جس کو کثرت رائے سے پاس کیا گیا تھا اس عمل کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس کے تسلسل میں سنہ 2002میں پیر محمد عتیق الرحمان کی قرارداد ختم نبوت اور فروری 2018 بروز جمعہ المبارک کو راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں ختم نبوت کے حوالہ سے قانون سازی کی گئی اور اس میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔