ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 23:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ضلع مٹیاری میں بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کے تحفظ، اور انسانی حقوق کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کو فروغ دینا تھا۔

(جاری ہے)

شرکاء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مٹیاری-II اقراء جنت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبد الستار شیخ، اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد شاہ رخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمالی، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور انٹر فیتھ ہم آہنگی کمیٹی اور انسانی حقوق کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے اس موقع پر کہا تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل جل کر بھائی چارے، امن اور برداشت کے ماحول کو فروغ دیں۔ اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :