سوات ،ضلعی انتظامیہ کی خود ساختہ گرانفروشوں ،ناقص صفائی کیخلاف کارروائی ،متعدد دکانداروں کو جرمانے

منگل 29 اپریل 2025 20:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ضلعی انتظامیہ سوات نے خود ساختہ گرانفروشوں اور ناقص صفائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اجمل خان نے مٹہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے نان بائی، تندور، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور پولٹری شاپس کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ پر متعدد کاروباری حضرات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں موقع پر ہی جرمانے کیے گئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور صاف ستھری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :