نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف سے ٹیلی فون پر گفتگو

منگل 29 اپریل 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کے ساتھ منگل کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے جاری ترقی اور سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اپنے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھانے اور زیر غور ترجیحی منصوبوں کے بارے میں باہمی مفاہمت کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :