ٍ نوشہرہ کے مختلف ویلج کونسل ' نیبر ہڈ کونسل میں صفائی مہم جار ی ہے،ٹی ایم او نوشہرہ

منگل 29 اپریل 2025 21:40

۳ نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)ٹی ایم او نوشہرہ سید اظہر علی شاہ نے کہاکہ نوشہرہ کے مختلف ویلج کونسل ' نیبر ہڈ کونسل میں صفائی مہم جار ی ہی'صفائی مہم ٹی ایم اے نوشہرہ کی اولین ترجیح ہے جس پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ' واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے 15 اپریل2025 سے 30 اپریل تک صفائی مہم کا اعلان کیاتھا ' صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹی ایم اے نوشہرہ میں ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسلوں میں صفائی مہم جاری ہیں جس کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کررہی ہیں اور جو کلیکشن پوا ئنٹ منتخب کئے گئے ہے وہاں سے کچر اٹھاکر ٹھکانے لگایا جارہا ہے اس ضمن میں ٹی ایم او نوشہرہ سید اظہر علی شاہ صفائی مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی ایم او اظہر علی شاہ نے کہاکہنکاسی آب،صفائی کے نظام میں بہتری اورعوامی مسائل کافوری تدارک ترجیح ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری کی ہدایات پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے زیرنگرانی جاری خصوصی صفائی مہم میں تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،صفائی مہم کا مقصد نہ صرف ٹی ایم اے نوشہرہ کوصاف بنانا بلکہ عوام میں صفائی سے متعلق شعوراجاگر کرنا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :