غ*عوامی فلاح کے منصوبوں میں معیاری کام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ملک لیاقت خان

منگل 29 اپریل 2025 21:40

iپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں معیاری کام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اورتمام پراجیکٹس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔لال قلعہ ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں دیر لوئر کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد کے نمائندوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں،زکوات کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی تقرری،پارٹی تنظیم و دیگر معاملات بارے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔معاون خصوصی نے ان سے کہا کہ انکی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے اوراس حوالے سے عوامی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لال قلعہ ہسپتال جیسے عوامی منصوبے کی تکمیل سے علاقہ میں ایک نئی تبدیلی آئیگی اور عوام ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ملک لیاقت خان نے کہا ہے کہ زکوات کمیٹی چیئرمین کے انتخاب میں ورکرز کی قربانیوں اور اہلیت کو دیکھنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اہل لوگوں کو سامنے لایا جائے۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :