سعودی عرب میں غیرملکی فضائی کمپنیوں کو ایوی ایشن کی جانب سے اندورن ملک چارٹرڈ فلائٹس آپریشن کی منظوری دے دی گئی

بدھ 30 اپریل 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) سعودی عرب میں غیرملکی فضائی کمپنیوں کو ایوی ایشن کی جانب سے اندورن ملک چارٹرڈ فلائٹس آپریشن کی منظوری دی گئی ہے۔سبق نیوز کے مطابق غیرملکی فضائی کمپنیاں کی جانب سے باقاعدہ طور پر جمعرات سے چارٹرڈ فلائٹس آپریشن کا آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

’آن ڈیمانڈ‘ کے عنوان سے نجی فلائٹس سروس کا دائرہ اندرون مملکت شروع کرنے سے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

مثبت مسابقت سے لوگوں کو بھی اس حوالے سے بہتر سہولتیں میسرآئیں گی۔واضح رہے سعودی یژن 2030 کے اہداف میں سول ایوی ایشن سیکٹر کو بہتر بناتے ہوئے سالانہ بنیادوں پر مسافروں کی تعداد 330 ملین تک پہنچانا اوربین الاقوامی منزلوں کو بھی 250 تک لے جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :