سعودی عرب کے وزیرخارجہ کا فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ سے ٹیلی فونک رابطہ، نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

بدھ 30 اپریل 2025 14:58

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نیفلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین اور ریاست فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے ان کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔رابطے کے دورن دوطرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی کاز پر فلسطینی عوام کے مفادات کی سپورٹ کیلیے مشترکہ اقدامات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :