بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف اہلکار کی پاکستانی بیوی ملک بدری کے راستے پر

بدھ 30 اپریل 2025 16:32

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکارسے شادی کرنے والی پاکستانی خاتون کو جموں سے اس کے آبائی ملک واپس بھیجا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق منال خان گھروٹہ کے رہنے والے اپنے شوہر منیر خان کے ساتھ جموں سے واہگہ بارڈر کے لیے روانہ ہوئیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے آن لائن رابطے کے بعد شادی کی تھی۔منال خان نے کہا کہ ہمیں خاندان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :