تحصیل پروآ میں پاک فوج کے زیر اہتمام”پیغام امن والی بال ٹورنامنٹ 2025“کا کامیاب انعقاد

بدھ 30 اپریل 2025 17:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) تحصیل پروآ میں پاک فوج کے زیر اہتمام”پیغام امن والی بال ٹورنامنٹ 2025“کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں مقامی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، جس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملا بلکہ نوجوانوں کو ایک مثبت اور صحت مند سرگرمی میں مصروف رکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے میں قیام امن کے عمل کو مزید مضبوط بنانا اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا تھا تاکہ وہ معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کر سکیں۔ پاک فوج کی اس کوشش کو مقامی سطح پر سراہا گیا اور شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے مزید مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔فائنل میچ 28 اپریل 2025 کو کھیلا گیا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو ٹرافیز اور انعامات سے نوازا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :