لاہور پولیس عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف سرگرم

گداگرو ں کے خلاف کریک ڈاؤن میں2101ملزمان گرفتار،2076مقدمات کا اندراج بچوں اورعورتوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری کسی رعایت کے مستحق نہیں‘بلال صدیق کمیانہ

بدھ 30 اپریل 2025 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)لاہور پولیس کی جانب سے عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں رواں سال اب تک2101ملزمان کو گرفتارکر کی2076مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 1989مرد، 100عورتیں اور12سہولت کار شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن میں500، کینٹ میں 452، سول لائنز میں 263، صدرمیں 240، اقبال ٹاؤن میں225 اور ماڈل ٹاؤن میں 421ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں اورعورتوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورواور سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بھکاریوں کے بھیس میں چھپے جرائم پیشہ افرادکوقانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس اہم شاہراؤں اور سگنلز پر بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے۔

متعلقہ عنوان :