ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں،موٹر سائیکل چوری اورگٹکاماوا سپلائی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

بدھ 30 اپریل 2025 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چوری اورگٹکاماوا سپلائی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2موٹر سائیکلیں،9کلو سے زائدگٹکا اور ماوا برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں کریم عرف کالا عرف داد،بلاول،وسیم،عبدالناصر اور کیال محمدشامل ہیں۔سٹی پولیس نے ملزمان کوعیدگاہ، کلری اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کے لئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :