نجی سکول کے بچوں کا آر پی او آفس کا دورہ

بدھ 30 اپریل 2025 18:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی خصوصی ہدایت پر نجی اسکول کے طلباء و طالبات نے آر پی او آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں پولیس کے مختلف شعبہ جات، ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آر پی او نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: "بچے ہمارا مستقبل ہیں، اور ان کی کردار سا زی میں مثبت اداروں کا تعارف نہایت اہم ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دورے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور پولیس کے بارے میں مثبت رویے اپنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔دورے کے اختتام پر بچوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور پولیس کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :