عارف والا ،بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی کے پانچ واٹرسپلائی ٹیوب کے کنکشن کاٹ دئیے گئے

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) محکمہ واپڈا نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی کے زیرنگرانی چلنے والے پانچ واٹرسپلائی ٹیوب کے کنکشن کاٹ دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ جے بلاک، لکڑ منڈی، محلہ محمد پورہ، 65/ای بی اویسیہ روڑ اورمحلہ لطیف آباد میں میونسپل کمیٹی عارفوالا کے زیرنگرانی چلنے والے واٹر سپلائی ٹیوب کے کنکشن بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :