عارف والا ،ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے مقدمہ قتل میں باپ بیٹے کو سزائے موت اور پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانےکا حکم دے دیا

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا نے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے باپ بیٹے کو سزائے موت اور پانچ،پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی عارفوالا میں درج دوہرے قتل کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس کلیانے جائیداد کے تنازع پر البدرکالونی کی رہائشی خالدہ پروین اوراسکے بیٹے مدثر ظفر کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دونوں ملزمان انور عرف کاکا اور بیٹے حارث انور کو سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ جس کا مقدمہ نمبر1621/23 تھانہ سٹی عارفوالا میں درج ہواتھا۔\378

متعلقہ عنوان :