مزدور کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان

بدھ 30 اپریل 2025 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) عالمی یومِ مزدور ( انٹرنیشنل لیبر ڈے)کے موقع پر صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے اپنے خصوصی پیغام میں محنت کش طبقے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی شب و روز کی محنت ایثار اور قربانیاں ہمارے معاشرتی ڈھانچے اور معیشت کی مضبوطی کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یکم مئی کو یومِ مزدور منانے کا مقصد محنت کشوں کے حقوق کو تسلیم کرنا، ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی سوچ کو فروغ دینا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک منصفانہ، مساوات پر مبنی اور پائیدار معاشرہ تعمیر کرنے کے لیے مزدوروں کو ان کا جائز مقام دینا ناگزیر ہے۔ مینا مجید بلوچ نے مزید کہا کہ حکومتِ بلوچستان محنت کشوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ان کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بحیثیت قوم مزدوروں کی عزت و وقار کا تحفظ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :