عارف والا ،تھانہ سٹی کی حدود میں معمولی جھگڑے پر نوجوان نے ہمسائے کو قتل کر دیا

بدھ 30 اپریل 2025 18:15

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) تھانہ سٹی کی حدود میں معمولی جھگڑے پر نوجوان نے چھری کے پے در پے وارکرکے ہمسائے کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ محمدپورہ کے رہائشی سلطان اور احمد کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا ،جس کی رنجش پر بازار جاتے ہوئے سلطان کو احمد نے چھری کے پے در پے وارکرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی سلطان کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ابدی نیند سوگیا ۔ تھانہ سٹی عارفوالا نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔\378

متعلقہ عنوان :