احمدپورشرقیہ ،ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کےسلسلہ میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا

بدھ 30 اپریل 2025 18:17

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت میں ضلع بھر میں صفائی کے کام جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس کے نزدیک حاصل پور روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے مرکزی شاہراہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں، سڑک کے اطراف اور گرین بیلٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جنرل منیجر آپریشنزبی ڈبلیو ایم سی ہمراہ تھے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شاہراوں پر موجود کوڑا کرکٹ، گھاس پھوس کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے۔\378