بھارتی گلوکارہ میلبرن میں رونے کی اداکاری کر رہی تھیں، آرگنائزر نے بھانڈا پھوڑ دیا

گلوکارہ 700 شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کو تیار نہیں تھیں، ہال بھرنے پر ہ ڈھائی گھنٹے تاخیر سے سٹیج پر پہنچیں، آسٹریلین ایونٹ آرگنائزر

بدھ 30 اپریل 2025 20:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے میلبرن میں کنسرٹ کے دوران تاخیر سے پہنچنے اور پھوٹ پھوٹ کے رونے پر شو کے منتظمین نے خاموشی توڑی دی۔ گزشتہ ماہ نیہا ککڑ میلبرن کے ایک کنسرٹ میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی تھیں۔ گلوکارہ کو اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر روتے اور شائقین سے تاخیر سے پہنچنے پر معافی مانتے دیکھا گیا تھا۔

بعدازاں نیہا نے شو کے منتظمین پر ان کے پیسے لے کر بھاگنے کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کی ٹیم کو میلبورن میں ہوٹل، کھانا یا پانی نہیں دیا گیا۔واقعے کے ٹھیک ایک ماہ بعد آسٹریلین ایونٹ آرگنائزر، پیس ڈی اور بکرم سنگھ رندھاوا نے گلوکارہ کی جانب سے اپنے خلاف لگائے الزامات پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیہا ککڑ کے شو کے منتظمین نے دعوی کیا ہے کہ گلوکارہ کی جانب سے سنائی گئی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

بکرم سنگھ رندھاوا نے کہا کہ شائقین پرجوش تھے اور نیہا کا انتظار کر رہے تھے، شو کا وقت 7:30تھا جبکہ گلوکارہ پرفارم کرنے کیلئے 10بجے سٹیج پر گئیں۔ انہوں نے کہاکہ نیہا ککڑ کو پرفارم کرنے میں اس لئے تاخیر ہوئی تھی کہ وہ صرف 700 شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کو تیار نہیں تھیں، انہیں اپنا آپ چھوٹا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ محض 700افراد کے سامنے پرفارم کریں گی۔منتظمین کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ شائقین سے جب ہال بھر جائے گا تو وہ پرفارم کرنے سٹیج پر جائیں گی ،اسی وجہ سے وہ ڈھائی گھنٹے تاخیر سے سٹیج پر پہنچی تھیں۔

متعلقہ عنوان :