چنیوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیداکرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

بدھ 30 اپریل 2025 21:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیداکرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے مختلف سکول،کالجز میں آگاہی سیمینار کا انعقا دکیا۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے طلباء کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیا،ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا۔

طلباء کو سڑک پر پیدل چلنے،زیبرا کراسنگ،دوران سفرموبائل فون کے استعمال کے مضمرات کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔طلباء کو ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،کم عمر ڈرائیونگ،تیز رفتاری،ون ویلنگ کے مضمرات سے آگاہی دی گئی۔انچارج ایجوکیشن یونٹ نے طلباء کو ہدایت کی کہ بسوں کی چھتوں پر سوار نہ ہوں،روڈ پر ہلڑ بازی سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

طلباء کو ٹریفک قوانین,ٹریفک اشاروں، روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق لیکچردیا گیا۔حادثات کی روک تھام کیلئے طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی گئی۔ٹریفک ایجوکیشن کے افسران نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف فورمز سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :