ضلع چنیوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو امدادی رقوم کو شفاف انداز سے تقسیم کرنے کا عمل جاری

بدھ 30 اپریل 2025 21:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) ضلع چنیوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو امدادی رقوم کو شفاف انداز سے تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے، امدادی رقوم مستحقین کو فراہم کرنے کے لیے بہتر انداز سے پالیسی مرتب کی گئی ہے انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام احمد یار وینس نے امدادی رقوم حاصل کرنے والی خواتین سے متعلق انتظامات کے حوالے سے کیا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹرز کے ارد گرد کچھ ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو خواتین کو جلد از جلد رقم کی ادائیگی اور فراہمی کا جھانسہ دے کر خواتین سے پیسے بٹور رہے ہیں اور اس پروگرام کو بدنام کرنے کے در پر ہیں ایسے ٹاوٹوں سے خواتین مکمل طور پر اجتناب کریں اور اس طرح کی صورتحال سے متعلق ضلعی انتظامیہ سیکورٹی ملازمین اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج کو فوری طور پر شکایات درج کروائیں تاکہ ایسے منفی عناصر کو وہاں سے بھگایا جا سکے اور اس پروگرام سے رقم حاصل کرنے والی خواتین کو درپیش مسائل کے حل کو ممکن بنانے میں مدد ملے انہوں نے کہا کہ پروگرام کو شفاف بنانے اور کرپشن کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے بھرپور مثبت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :