وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام 2025کا کامیاب آغاز،پورٹل پر پہلے ہی روز 8ہزار 500سے زائد درخواستیں موصول

گندم کاشت کرنیوالے مزارع/مالکان 5ہزار فی ایکڑ کے حساب سے حکومتی سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوں گے‘سلمیٰ بٹ

بدھ 30 اپریل 2025 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب گندم سپورٹ پروگرام 2025کا کامیاب آغاز، پورٹل پر پہلے ہی روز 8ہزار 500سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول پنجاب سلمی بٹ کا کہنا تھا کہ ساڑھے 12ایکڑ تک رقبہ رکھنے والے کاشتکار ہی گندم سپورٹ پروگرام کیلئے درخواست دے سکیں گے، گندم کاشت کرنے والے مزارع/مالکان 5ہزار فی ایکڑ کے حساب سے حکومتی سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوں گے، وزیر اعلی پنجاب گندم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئی15مئی تک درخواستوں جمع کروائی جاسکتی ہیں،گندم کاشت کرنیوالے کسان حکومت پنجاب کی اس ویب سائٹ WSP2025.Punjab.gov.pkپر اپلائی کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب گندم سپورٹ پروگرام بارے رہنمائی کیلئے 04299030125پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول نے واضح کیا کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد کامیاب گندم کاشتکاروں کو بذریعہ پے آرڈرز رقم فراہم کی جائے گی،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چھوٹے کاشتکاروں کے مالی تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کسان کو مارکیٹ میں بہترین گندم نرخ دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :