عبداللہ ہارون روڈ کو ماڈل روڈ بنایاجائے گا ، کمشنر کراچی

بدھ 30 اپریل 2025 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ عبداللہ ہارون روڈ کو ماڈل روڈ بنایا جائےگا ۔بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو خوبصورت بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ،جس کا یہ پہلا مرحلہ ہے ،اسکے بعد متعدد سڑکوں کی بیوٹیفیکیشن کی جائے گی ،پہلے مرحلے کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرجنرل حازم بنگوار کو دی گئی ہے جس میں عبداللہ ہارون روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا کام ان کے سپردکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ عبداللہ ہارون روڈکو بین الاقوامی طرزپر تعمیر کریں گے ،بیوٹیفکیشن اور ڈیزائنگ اور ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :