ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس،تندور ایسوسی ایشن کی ضلعی انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی

بدھ 30 اپریل 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت شہر میں روٹی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں تندور ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران (امرالدین آغا گروپ) کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کیپٹن (ر) عبداللہ بن عارف، انجمن تاجران کے صدر سید امرالدین آغا، اور تندور ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضا بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں روٹی کی موجودہ قیمتوں اور وزن سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہر حال میں لازم ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حتیٰ کہ انہیں جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اجلاس میں تندور ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخنامے پر مکمل عملدرآمد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :