ٴْمقامی افراد کے شمسی توانائی کے پینلز و دیگر اشیا کو بھی اتارا جا رہا ہے ، حاجی اختر کاکڑ

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

wکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ ودیگر نے لکپاس،یارو اورزیارت کراس ودیگر مقامات پر محکمہ کسٹمز کی جانب سے چیکنگ کے نام پر مال بردار گاڑیوں،پبلک ٹرانسپورٹ کو روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد قانونی تجارت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا اور بھتہ خوری کے سوا کچھ نہیں، حکومتی اعلی حکام صورتحال کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان میں مختلف وفود اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کا کہنا تھا کہ لکپاس ٹنل،پشین کے یارو چیک پوسٹ،زیارت کراس اور درابن چیک پوسٹ پر محکمہ کسٹمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سیچیکنگ کے نام مال بردار گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو روک کر انہیں بے جا تنگ کیا جاتا ہے بلکہ مقامی افراد کے شمسی توانائی کے پینلز و دیگر اشیا کو بھی اتارا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد،زمینداروں اور خاص کو تجارت سے وابستہ افراد کو سخت مشکلات درپیش ہیں بلکہ ہم اس اقدام کو قانونی تجارت کی راہ میں رکاوٹ بھی سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سخت گرم موسم میں مختلف اضلاع تک چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو روکنے سے عام عوام کو ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا ہے بلکہ یہ اقدام بھتہ خوری اور اسپیڈ منی وصولی کے سوا کچھ نہیں اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران پہلے بھی محکمہ کسٹمز کے حکام کی توجہ مبذول کراتے رہے ہیں مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے عوام اور خاص کر بزنس کمیونٹی میں اضطراب پایا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہول سیلرز اور زمیندار اس صورتحال سے شدید متاثر ہو رہے ہیں اور ہمیں یومیہ بنیادوں پر درجنوں شکایات مل رہی ہے جو مایوس کن ہے ہم حکومتی اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ محکمہ کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے اقدامات سے روکے تاکہ بزنس کمیونٹی اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :