Live Updates

رقص کا عالمی دن : الحمراء میں فنکاروں کی کتھک ،روایتی و کلاسیکل اور صوفی رقص پر شاندار پرفارمنس

۳پروگرام شاکر علی میوزیم ،ْ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹ اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ہوا

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) شاکر علی میوزیم ،ْ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹ اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام رقص کے عالمی دن کے موقع پر کلاسیکل،روایتی،صوفی پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔نامور رقاصہ زریں پنہاں کو زبردست اندا ز میں خراج تحسین پیش کیا گیاجو فن شناس معاشرہ کا مظہر تھا جس پر زرین پنہاں نے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے فنکاروں مکھنا، ولید کامران ،نگہت چوہدری ،تمثیل فاطمہ ودیگر کا کتھک ،او ڈی سی ،فری اسٹائل ،ہپ ہاپ، سرائیکی رقص، کلاسیکل و روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔رقص کے شعبہ میں عالمی مقام رکھنے والی فنکارہ زریں پنہاں نے بھی پروگرام میں اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ،وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں، الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں اساتذہ کے فرائض سرانجا م دی رہی ہیں جن کے سٹوڈنٹ کی پرفارمنس بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض نوین روما،روبی نے ادا کیئے۔قبل ازاں نوین رومانے الحمراء کے طرف سے نامور آرٹسٹوں راشد محمود ،سجاد طافو و دیگر کو گلدستہ پیش کیا۔فن کے نام اس شام میں آرٹس اور آرٹ کا آہنگ دیکھنے والوں کو مدتوں یادرہے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات