یوم مزدورمنانے کا بنیادی مقصد محنت کش مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،فض شکورخان

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم مزدورمنانے کا بنیادی مقصد محنت کش مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے، جن کی شب و روز محنت سے ملکی معیشت کو استحکام ملتا ہے یہ دن ہمیں مزدوروں کی جدوجہد، قربانیوں اور حقوق کی اہمیت یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے لیبر قوانین میں بہتری، سوشل سیکیورٹی کی فراہمی اور بہتر اجرتوں کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ہر محنت کش کو ایک باعزت زندگی میسر آسکے خیبر پختونخوا حکومت نے محنت کش بھائیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے بہت سارے اقدامات کئے ہیں ورکرز ویلفیئر بورڈ نے مزدوروں کے بچوں کیلئے سکالرشپس فنڈز جاری کئے ہیں مزدوروں کی بچیوں کیلئے فی کس 4 لاکھ روپے کے حساب سے جہیز گرانٹ کی سہولت دی ہیجس سے 340 مستحقین مستفید ہو چکے ہیں جبکہ 8 لاکھ روپے فی کس ڈیتھ گرانٹ سے 70 افراد مستفید ہو چکے ہیں مزدوروں کیلئے 2056 فیمل فلیٹس لیبر کمپلیکس ریگی للمہ بنا دیا ہے جو اس سال صنعتی کارکنوں کو رہائش کے لیے دیا جائے گا خیبر پختونخواہ ورکرز ویلفیئربورڈ ہر سال کی طرح امسال بھی حج پالیسی کے تحت صوبے کے صنعتی کارکنوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے مفت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھیجوائیگا۔

متعلقہ عنوان :