آر ٹی ایس کمیشن کے احکامات پر وزیرستان کے دو شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی اجراء، ایک شکایت پر ایس او اسلحہ کو نوٹس جاری

آر ٹی ایس کمیشن میں عوامی شکایات کی شنوائی، خدمات تک بروقت رسائی عوام کا حق ہے، کمیشن

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ کمیشن کے دو کمشنرز محمد عاصم امام اورذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ وزیرستان سے دو شہریوں نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن کے احکامات پر شہریوں کو لائسنس مل گئے۔

(جاری ہے)

پشاور سے کامران اور یونس نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

کمیشن نے سیکشن آفیسر اسلحہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ مردان سے طیب نے سٹریٹ لائٹس کی مرمت کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے شہری کو سننے کے بعد ٹی ایم او مردان کو تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کے احکامات دئیے۔کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔

متعلقہ عنوان :