وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں

جمعرات 1 مئی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل کے دستخط سے جاری کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو قومی سلامتی مشیر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :