Live Updates

نئی ٹیسٹ رینکنگ، روٹ کی پہلی پوزیشن، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

پاکستان کے سعود شکیل 11ویں، رضوان 14 اور بابر اعظم 20ویں نمبر پر، پاکستانی سپن بولر نعمان علی چھٹی پوزیشن پر موجود

جمعرات 1 مئی 2025 12:05

نئی ٹیسٹ رینکنگ، روٹ کی پہلی پوزیشن، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) آئی سی سی نے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار رہی، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں، پاکستان کے سعود شکیل 11ویں، محمد رضوان 14ویں اور بابر اعظم 20ویں نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے، پاکستانی سپن بولر نعمان علی چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں، زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی 14 درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات