خود کو مٹا کر رشتہ نبھاتی رہی ہوں، عنبر خان نے خاموشی توڑ دی

بہت کچھ سہ چکی ،ہر چیز کی حد ہوتی ہے، اب زندگی میں اس مقام پر ہوں کسی کا ظلم مزید برداشت نہیں کروں گی، اداکارہ

جمعرات 1 مئی 2025 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)اداکارہ، میزبان ،سابق ماڈل عنبر خان نے کہا ہے کہ خود کو مٹا کر رشتہ نبھاتی رہی ہوں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عنبر خان نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میں بہت کم عمر تھی، اگر اچھا شوہر مل جائے تو وہ قسمت کی بات ہے، میرے سسرال والے تو ٹھیک تھے، مگر شوہر کے ساتھ زندگی اذیت ناک تھی، میں ہر بات مانتی تھی، اپنی خودداری کو نظرانداز کر دیتی تھی اور کبھی آواز نہیں اٹھائی، میرے والدین تک حیران ہوتے تھے کہ میں ایسی کیوں بن گئی ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ میں دوسروں کیلئے تو آواز اٹھاتی تھیں، مگر خود کیلئے ہمت نہ کر سکی، سسرال میں نند کیلئے بولتی تھی مگر جب بات خود پر آتی، تو نہ ہوشیاری دکھائی نہ بہادری، میری ماں نے مجھے ہمت دی، مگر شوہر کے سامنے کبھی بول نہ سکی، وہ ایک بگاڑا ہوا انسان تھا، جو صرف اپنی ہی مانتا تھا۔ عنبر خان نے انتہائی کرب ناک انداز میں بتایا کہ میں نے ذہنی و جسمانی تشدد بھی برداشت کیا لیکن اب برداشت ختم ہو چکی ہے، میرے والد ہمیشہ پریشان رہتے تھے، میں بہت کچھ سہ چکی ہوں، لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، اب زندگی میں اس مقام پر ہوں کہ کسی کا ظلم مزید برداشت نہیں کروں گی۔

متعلقہ عنوان :