شاہ رخ خان اپنے ہی گھر میں مذاق بن گئے

جمعہ 2 مئی 2025 19:10

شاہ رخ خان اپنے ہی گھر میں مذاق بن گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے کہاہے کہ بچے میری باتوں کوسیریس نہیںلیتے، ڈانٹنے پر ہنستے ہیں۔ممبئی میں ہونے والی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ کے دوران شاہ رخ خان نے ایک سیشن میں دیپیکا پڈوکون کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے زندگی کے کئی راز افشا کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ جب آپ بلندی پر پہنچتے ہیں تو تنہائی ہوتی ہی تو میں سب کو کہنا چاہتا ہوں گا کہ اگر آپ اپنے بچوں کو ہنسا سکتے ہیں، تو آپ کبھی تنہا نہیں ہوں گے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے بچے آریان، سہانا اور ابرام میری کسی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، جب میں انہیں کسی بات پر ڈانٹتا ہوں یا سمجھاتا ہوں تو بچے مجھ پر ہنستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا مزاحیہ ہوں اپنے بچوں کیلئے کہ جب میں کہتا ہوں کہ رات 10بجے سو جانا ہے تو وہ کہتے ہیں 'اوہ مائی گاڈ، ایس آر کے۔

متعلقہ عنوان :