کئی پیچیدہ بیماریاں لاحق ہونے کے باوجود زندگی کو مسکرا کر گزارنا جانتی ہوں،اسماء عباس

بیٹی زارا مجھ سے بہت اٹیچڈ ہے ،اگر میں نہ رہوں تو شائدوہ خود کو سنبھال نہ سکے، اسی لئے چاہتی ہوں ہم تھوڑا فاصلہ رکھیں ، اداکارہ

جمعہ 2 مئی 2025 19:10

کئی پیچیدہ بیماریاں لاحق ہونے کے باوجود زندگی کو مسکرا کر گزارنا جانتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اداکارہ اسماء عباس نے کہاہے کہ کئی پیچیدہ بیماریاں لاحق ہونے کے باوجود زندگی کو مسکرا کر گزارنا جانتی ہوں۔ایک انٹرویو میں اسماء عباس نے بتایا کہ میں کینسر سے نجات پا چکی ہوں، مجھے شوگر، گردن کی سرجری سمیت کئی پیچیدہ بیماریاں لاحق ہیں، لیکن ہر حال میں اللہ پر ایمان رکھتی ہوں اور زندگی کو مسکرا کر گزارنا جانتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہسپتال بھی میک اپ اور بلو ڈرائی کر کے جاتی تھی، میں چاہتی تھی میں خوش نظر آئوں، کیونکہ دل سے خوشی ہی زندگی کو خوبصورت بناتی ہے۔

(جاری ہے)

اسما عباس نے کہا کہ میری بیٹی زارا نور عباس ناصرف مجھ سے بہت قریب ہے بلکہ روزانہ رابطہ کرتی ہے، مشورے لیتی ہے اور اپنی زندگی کی ہر بات ماں سے شیئر کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زارا مجھ سے اتنی اٹیچڈ ہے کہ اگر میں نہ رہوں تو وہ شاید خود کو سنبھال نہ سکے، اسی لیے میں چاہتی ہوں کہ ہم تھوڑا فاصلہ رکھیں تاکہ وہ میرے بغیر جینا سیکھ سکے۔

اسما عباس نے کہا کہ میری بہن سنبل شاہد اور بھانجا شہریار اچانک اس دنیا سے چلے گئے، حالانکہ وہ صحت مند تھے۔ اسی لئے میں مانتی ہوں کہ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے اور اس حقیقت کو قبول کرتے ہوئے خوش رہنا ہی بہترین راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :